لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل
لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کو مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی پر سوار 4 مسلح ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو اسلحہ دکھا کر اغوا کر لیا۔ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی عامر کے ہمراہ امتحان دے کر گھر کی طرف جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں درخت جل گئے

مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو روک لیا۔ بعد ازاں اسلحے کے زور پر عشاء ذوالفقار کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا گیا۔

ملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ عشاء ذوالفقار کے بھائی نے مزاحمت بھی کی تاہم ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی نے شیئر کی ہے۔

اغواء کار لاہور کے علاقے شاد باغ سے طالبہ کو اغواء کرنے کے بعد گول باغ کی طرف روانہ ہوگئے۔ لڑکی کے والد ذوالفقار علی نے عابد الیاس سمیت 3افراد پر مقدمہ درج کرادیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے طالبہ کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts