کراچی، نصیر آباد میں دستیاب مزیدار چندن کباب اور بہاری کلب سینڈوچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہر شہری مصروف اور جلدی میں نظر آتا ہے۔ کسی کے پاس سر کھجانے کا بھی وقت نہیں۔ ایسے میں جب کھانے کی بات آئے تو سب سے زیادہ ترجیح فاسٹ فوڈ کو دی جاتی ہے جس کی تیاری اور کھانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ 

کراچی کے علاقے نصیر آباد میں دستیاب مزیدار چندن کباب اور بہاری کلب سینڈوچ بھی فاسٹ فوڈ میں شامل ہیں جنہیں عوام کی بڑی تعداد بہت مزے لے لے کر اور شوق سے کھاتی ہے۔ چندن کباب بنانے کیلئے گوشت کو روایتی انداز میں سیخ پر ڈال کر بھونا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کا بہترین حیدرآبادی یخنی پلاؤ

کوئلے پر بھونے گئے گوشت سے بنے چندن کباب ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں  جبکہ کلب سینڈوچ کے ساتھ روایتی فرنچ فرائز اور کیچپ پیش کیا جاتا ہے۔ فوڈ ایکسچینج والوں کا کہنا ہے کہ ہم گولہ کباب اور دال کباب بھی بناتے ہیں تاہم چندن کباب منفرد ہیں۔

فوڈ ایکسچینج والوں کے مطابق پہلے پہل چندن کباب صرف کیٹرنگ اور آرڈر پر ہی تیار کیے جاتے تھے، تاہم انہوں نے عوام کو دستیاب عام فاسٹ فوڈ میں بھی چندن کباب کو شامل کر لیا جسے عوام کی بڑی تعداد نے بہت پسند کیا اور خوب شوق سے کھایا۔

چندن کباب کے متعلق فوڈ ایکسچینج والوں کا مزید کہنا ہے کہ اس میں مرغی اور بیف کا گوشت مکس استعمال کیاجاتا ہے جس کی تیاری کیلئے سبز مصالحہ اور کالی یا سفید مرچ شامل کرتے ہیں۔ہمارے سوشل میڈیا پیجز پر عوام کا ردِ عمل بہت اچھا ہے۔

قیمت کے بارے میں فوڈ ایکسچینج والوں نے کہا کہ ہم چندن کباب کی 4 سیخوں پر مشتمل ایک پلیٹ کے 280 روپے لیتے ہیں۔ ہم بہاری کلب سینڈوچ بہت ذائقے دار بناتے ہیں اور پورے کراچی میں جو ذائقہ ہم پیش کرتے ہیں، شاید ہی کہیں اور دستیاب ہو۔ 

Related Posts