کراچی کا بہترین حیدرآبادی یخنی پلاؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جب لذیر اور مزیدار کھانوں کی بات آتی ہے تو کراچی اس حوالے سے مشہور ہے کیونکہ شہر میں منفرد اور بے شمار اقسام کے کھانے با آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح پورے کراچی شہر میں ہزاروں لذیذ کھانے دستیاب ہیں جن کی منفرد اور متبادل ترکیبیں ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی مزیدار حیدرآبادی یخنی پلاؤ آزمایا ہے؟

نیو کراچی میں واقع الغوثیہ حیدرآبادی یخنی پلاؤ مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے شہر کا بہترین پلاؤ ہے جہاں ہر کراچی والے بشمول مشہور یوٹیوبر نادر علی کھانے کے لیے آتے ہیں۔

جو چیز اسے منفرد بناتی ہے وہ ہے جوائنٹ پکانے کا طریقہ ہے، اسے دو دیگوں میں تیار کیا جاتا ہے، ایک میں پلاؤ تیار کیا جاتا ہے اور دوسری دیگ سے یخنی تیار کی جاتی ہے۔

حیدرآبادی یخنی پلاؤ نیو کراچی میں بہت زیادہ مشہور ہے، یہ چاول، کشمش، گاجر کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور اس میں مٹن، گائے کا گوشت یا بچھیاگوشت کا شامل کیا جاتا ہے۔

یہ ایک بہت ہی ہلکی ڈش ہے جسے بنانے کے لئے روایتی برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو اصلی مصالحوں اور پرانی ترکیبوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے جو ایک منفرد لذیذ ذائقہ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: جاتی ہوئی سردی کی پسندیدہ سوغات، گولیمار میں دستیاب مٹن یخنی سوپ

استعمال ہونے والے تمام اجزاء اعلیٰ معیار کے ہیں اور شہر کے چاروں مراکز میں حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یخنی پلاؤ کی مناسب قیمت کے باعث آپ کے اوپر پیسوں کا بھی زیادہ بوجھ نہیں پڑتا، حیدرآبادی یخنی پلاؤ 100 روپے ایک پلیٹ پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts