بھارت میں صدیوں پرانی مسجد شہید! پاکستان نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں ایک تاریخی مسجد کو منہدم کیے جانے کے معاملے پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق اترپردیش کے شہر سہارنپور میں 5 ستمبر کو صدیوں پرانی مسجد کو مسمار کیا گیا جس پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور عبادت گاہوں سے متعلق ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ بیان میں 1992 میں بابری مسجد کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے اسے بھی مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت کی ایک نمایاں مثال قرار دیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے خلاف کارروائیوں اور ان کی بے حرمتی کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے اور مذہبی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ منظم امتیازی سلوک کا نوٹس لے اور اس معاملے پر مؤثر کردار ادا کرے۔

Related Posts