عالمی مارکیٹس میں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں زمین بوس! جانیں سونا اور چاندی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

کاروباری ہفتے کے آغاز پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث اسپاٹ گولڈ 0.5 فیصد تنزلی کے بعد 4,405.47 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب دسمبر میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.5 فیصد کم ہوکر 4,452.20 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

قیمتی دھاتوں کی مجموعی صورتحال بھی منفی رہی۔ اسپاٹ سلور 0.2 فیصد کمی کے بعد 66.03 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.8 فیصد گھٹ کر 1,805.53 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اسی طرح پیلاڈیم بھی 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1,396.08 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Related Posts