بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جہاں نجی ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 7 طالب علم لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔
ریسکیو ٹیموں نے اب تک 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے، تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ اب بھی عمارت کے ملبے میں پھنسے ہوسکتے ہیں۔ امدادی کارکن ممکنہ طور پر متاثرہ افراد تک پہنچنے کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔
حکام کے ابتدائی بیان کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع ہونے کے علاوہ وہاں مرمتی سرگرمیاں بھی جاری تھیں جنہیں عمارت گرنے کی ممکنہ وجوہات میں شامل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اس حادثے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت گرنے کے فوراً بعد ایک مقامی دکاندار جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
#BREAKING: 🇮🇳 PG hostel caves in at Satya Niketan, Delhi, India
Officials say none confirmed dead yet but unconfirmed reports claim three dead, two girls and one boy, with several rescued and three critically hurt at AIIMS#Delhi #SatyaNiketan #BuildingCollapse pic.twitter.com/AZkxrt0YCp
— Twilight (@TwilightDewy) September 6, 2026
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








