لاہور جلسے سے قبل مریم نوازدیگر لیگی قائدین کیخلاف مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر قائدین کے خلاف 13 دسمبر کے اجتماع سے قبل لاہور میں ریلیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اچھرہ ، گوالمنڈی اور لوہاری پولیس اسٹیشنوں میں مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو الگ الگ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے سے متعلق دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے بھی استعفے مانگ لئے

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 10 دسمبر کو گجو متہ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کی تھی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی اپنے استعفے پیش کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں حالانکہ پارٹی نے باضابطہ طور پر انہیں ایسا کرنے کے لئے نہیں کہا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جس نے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا عزم کیا تھا وہ پچھلے دو دن سے این آر او کے لئے بھیک مانگ رہا ہے۔

Related Posts