این اے 249 کا ضمنی  انتخاب، سیکورٹی افسران کے لیے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار
بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس اور رینجرز تعینات ہو گی۔ دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے صاف و شفاف اور منصفانہ انتخاب کرانےمیں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران کے ساتھ تعاون کے پابند ہونگے۔ پریذائڈنگ آفیسر تعاون نہ کرنے یا حکم نہ ماننے پر کسی بھی شخص کو سیکورٹی سے ہٹا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ای سی پی کی جانب سے جاری کارڈز کے حامل صحافیوں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر آنے سے نہ روکا جائے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو ووٹرز سے شناختی کارڈز اور پرچی کے بارے میں پوچھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار این اے 249 ضمنی انتخاب کے دوران غیر جانبدار رہیں گے، پولنگ سٹاف اور ووٹرز کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں گے۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو پریذائڈنگ افسر کے حکم کے بغیر کسی شخص کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکے گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے، عظمیٰ بخاری

Related Posts