پنجاب میں کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے، عظمیٰ بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے، عظمیٰ بخاری
کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے، عظمیٰ بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ایک بڑا نالائق چھوٹے نالائق کی جھوٹی تعریفیں کرکے صفائیاں دے رہا تھا۔ جس کی کارکردگی کے خود ان کے اپنے لوگ اور پنجاب کے عوام ناقد ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج جس پنجاب کا ذکر ہورہا تھا کیا یہ لوگ اکیلے اس میں رہتے ہیں یا پھر پنجاب کسی اور جہاں میں ہے جو کسی کو نظر نہیں آتا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بڑے نالائق نے آج شہباز شریف پہ گھٹیا تنقید کرکے اپنی کم عقلی، نالائقی، بغض اور اپنے خوف کا مظاہرہ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کارکردگی کے حوالے سے شہباز شریف کا نام ہی کافی ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو آج کے پنجاب اور ماضی کے پنجاب کو دیکھ لیں فرق نظر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت عوام کی جیبوں سے 700ارب نکالنے کے لیے پر تولنے لگی، بلاول بھٹو

Related Posts