کراچی کے تاجروں نے حکومت کی بجلی بچت پالیسی مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی پالیسی کے تحت ملک بھر میں بازار ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے کو تاجر برادی اور شادل ہال مالکان نے مسترد کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آل کراچی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ فیصلہ تاجروں کا معاشی قتل ہے، کراچی ملکی معیشت کا پہیہ چلاتا ہے، یہ فیصلے کسی صورت قبول نہیں ہے۔

صدر کراچی الیکٹرونکس ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بھی حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوا کہا کہ حکومت بغیر مشاورت فیصلے صادر فرما دیتی ہے، ہمیں یہ فیصلہ کسی طور پر قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 بجے اور مارکیٹیں 8 بجے بند کرنیکا فیصلہ

رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت سندھ نے معاملے پر وفاق سے بات کرنے کا کہا تھا، تاجرمعاشی طور پر پہلے ہی تباہ ہوچکے ہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ ہم کاروبار کریں۔ اپنے کاروبار کی چابیاں حکومت کے حوالے کر دیتے ہیں۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے دس بجے ہالز بند کرنے کے فیصلے کو غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے شادی ہالز کے اوقات کار الگ الگ ہیں، امید ہے صوبائی حکومتیں مناسب فیصلہ کریں گی۔

Related Posts