بنی گالا میں محفوظ محسوس نہیں کرتی، بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع، اہم انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: نیوز 18)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں، سابق خاتونِ اوّل کا کہنا ہے کہ میں سب جیل بنی گالا میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی۔

نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کے مطابق بشریٰ بی بی نے سب جیل بنی گالا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا۔ سب جیل میں زیادہ تر مرد اور ایک خاتون اہلکار تعینات کی گئی جس سے بشریٰ بی بی کو ذہنی اذیت ہوتی ہے۔ان کے کمرے میں آڈیو بگز اور خفیہ کیمرے نصب کرنا پرائیویسی کے منافی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ میری اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقات کا دورانیہ صرف 10 منٹ رکھا گیا ہے جن کو ملاقات کیلئے 30 سے 40 منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مجھے جو کھانا دیا جاتا ہے، وہ گلے اور منہ میں شدید جلن کا باعث ہے، میرے کھانے میں ایک قسم کا تیزاب ملایا جاتا ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ مجھے بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ میں بنی گالا میں محفوظ محسوس نہیں کرتی۔ عدالت بشریٰ بی بی کو حاصل بنیادی حقوق کی پاسداری  اور شوکت خانم یا کسی نجی ادارے سے طبی معائنے کے احکامات دے۔

Related Posts