کراچی میں لیاری کوئلہ گودام کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لیاری کوئلہ گودام کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق
کراچی میں لیاری کوئلہ گودام کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے لیاری میں کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے کوئلہ گودام میں 2 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اب تک 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اور لیاری جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔گرنے والی عمارت کی پہلی منزل مزدور رہائش پذیر تھے جبکہ عمارت میں ایک گودام بھی تھا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد دبے ہوسکتے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ پولیس اہلکار بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور عمارت گرنے کی وجوہات پر تفتیش کر رہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دو منزلہ رہائشی عمارت کے ساتھ خالی پلاٹ پر مزدور کام کر رہے تھے جس کے دوران شاول رہائشی عمارت کی چھت سے اچانک جا ٹکرایا۔

چھت سے شاول ٹکرانے کے باعث ٹیئر اور گارڈرز کی چھت نیچے گر گئی جس سے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 20 سال سے لے کر 45 سال تک ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا نام جان محمد ولد عمر سعید معلوم ہوا ہے جس کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرے کا نام معلوم نہیں ہوسکا جس کی عمر 40 برس ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی کا انتقال 

Related Posts