برطانوی باکسر کی بیوی کو فلسطین کی حمایت پر ٹی وی شو سے نکال دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ، معروف یوٹیوبر اور کاروباری شخصیت فریال مخدوم نے معروف برطانوی ٹیلی ویژن نیٹ ورک آئی ٹی وی کا فلسطینیوں کیخلاف تعصب بے نقاب کر دیا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں فریال مخدوم نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے معروف ٹیلی ویژن نیٹ ورک آئی ٹی وی نے انہیں غزہ میں فلسطنیوں کی نسل کشی کیخلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی کاز کی حمایت کی پاداش میں اپنے شو سے ہٹا دیا ہے۔

فریال مخدوم نے بتایا کہ آئی ٹی وی نے پہلے ان سے ایک شو کیلئے رابطہ کیا اور اس میں شرکت کی بڑی رقم آفر کی، تاہم بعد ازاں فلسطین کے متعلق ان کے خیالات اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کو جواز بنا کر انہیں شو سے ہٹا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faryal Makhdoom (@faryalmakhdoom)

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی انتظامیہ نے انہیں غزہ کے معاملے پر خاموش رہنے اور اپنی رائے کا اظہار نہ کرنے کے عوض شو میں شامل کرنے اور زیادہ رقم دینے کی آفر کی مگر میں نے ان کی پیشکش مسترد کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حق کا ساتھ دینا بڑی سے بڑی رقم کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی پیسوں کی خاطر اپنے خیالات اور فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گی۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنا سر اونچا کرکے چلیں، یہ جانتے ہوئے کہ آپ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور صحیح راستے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اقدار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم وقتا فوقتا مختلف تنازعات کے سبب میڈیا میں اکثر و بیشتر زیر بحث رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل دونوں میاں بیوی کی ازدواجی زندگی بڑے خطرے سے دوچار ہوگئی تھی اور یہ جوڑی ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گئی۔

دراصل اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بی بی سی کی ایک سابق پریزنٹر کے ایک الزام کے سبب خاصا مشکل میں پڑگئی تھی تاہم عامر نے دھوکہ دہی کے کئی اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے بعد اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی، جس کے بعد دونوں میں پھر اتحاد ہوگیا۔

Related Posts