برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز 20 لاکھ تک پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Brazil’s coronavirus cases reach two million

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، برازیل امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے ۔

برازیل میں 27 دن پہلے 10 لاکھ کیسز تھے ،حالیہ ہفتوں میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ تقریباً 40 ہزار ~نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

برازیل لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا ملک ہے ، یہاں تقریباً 210 ملین افراد آباد ہیں جو دو تہائی امریکی آبادی ہے،دونوں ممالک میں کورونا وائرس نے بڑے شہروں سے دور علاقوں میں بھی تباہی مچادی ہے۔

حکومت کی طرف سے سخت پالیسی کی عدم موجودگی میں برازیل میں معاملات بگڑ رہے ہیں تاہم وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد برازیل کے صدر نے مقامی حکومتوں کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں: سپہ سالارکی اٹلی کو کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

برازیل کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے آغاز میں اس وباء کو معمولی زکام اور بخار قرار دیکر نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

Related Posts