کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے دو بڑی خواتین جبکہ دو بچیوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی میں رشتے سے انکار پر اہلِ خانہ نے بیٹی کو قتل کردیا، لاش ڈیڑھ سال بعد برآمد

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک مرد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے کمسن بچے سمیت تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی میں کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے کی جنہوں نے جرم ثابت ہونے پر سفاک قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔

Related Posts