بلقیس ایدھی کی وفات، بھارتی بھی دکھی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلقیس ایدھی کی وفات، بھارتی بھی دکھی ہوگئے
بلقیس ایدھی کی وفات، بھارتی بھی دکھی ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی وفات پر نا صرف پاکستانی دکھی ہیں بلکہ بھارت میں بھی کئی لوگ افسردہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بھارت کے معروف صحافی سدھانت نے بلقیس ایدھی کی گیتا اور وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر کے ہمراہ کیپشن میں لکھا کہ بلقیس ایدھی، گیتا اوروزیراعظم مودی کی یہ تصویر 2015 میں دہلی میں لی گئی تھی۔

بھارتی صحافی نے بتایا کہ پاکستانی انسان دوست بلقیس ایدھی نے بھارتی شہری گیتا کی وطن واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کراچی میں ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین، سیلوٹ پیش کردیا

بھارتی صحافی سدھانت نے گیتا کی عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ماضی میں غلطی سے پاکستان آنے والی قوت گویائی اور سماعت سے محروم گیتا کی واپسی میں بلقیس ایدھی نے غیر معمولی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

Related Posts