شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین، سیلوٹ پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین، سیلوٹ کردیا
شاداب خان کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین، سیلوٹ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان نے بلقیس ایدھی اور عبدالستار ایدھی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی، اور کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ ہم آپ کو  سلیوٹ کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شاداب خان نے کہا کہ  اللّٰہ بلقیس ایدھی  کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان کھلاڑی کا روزہ افطار، فٹ بال میچ روک دیا گیا

خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔

بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔

Related Posts