فرحان سعید نے ”سنو چندا” سیژن 3 کرنے کیلئے کیا شرط رکھ دی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ”سنو چندا” سیژن 3 کرنے کیلئے ایک شرط رکھ دی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و مقبول ڈرامہ سیریل ‘سنو چندا’ کے مداح اکثر یہی سوال کرتے رہتے ہیں کہ یہ دوبارہ کب نشر ہوگا۔

حال ہی میں انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں فرحان سعید نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے اسکرین شاٹ بھیجتے ہیں کہ سنو چندا سیژن 3 میں مجھے کاسٹ نہیں کرنا چاہتے لہٰذا میرا اُن سب کیلئے پیغام ہے کہ میں سیژن 3 کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا سیژن 3 کرونگا لیکن ایک شرط پر وہ یہ کہ سارے کردار وہی ہونے چاہئیں لیکن کہانی الگ ہو کیونکہ اُن کے خیال میں کہانی سے زیادہ کردار مشہور ہوئے تھے لہٰذا کہانی کو تبدیل کرکے سنو چندا سیژن 3 بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا شادی کے بعد سارہ علی خان سے کیا رشتہ بن گیا؟

بعدازاں فرحان سعید نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں، اقراءعزیز یا صائمہ اکرم چوہدری سنو چندا سیژن 3 نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم سے زیادہ یہ فیصلہ پروڈکشن ہاؤس کا ہوگا اگر وہ چاہیں گے تو سیژن 3 آجائے گا۔