کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی
کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2019 جیسی زندگی 2022 کے اواخر تک ممکن ہوجائے گی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کی ریاستوں میں اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولے جاسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کھیلوں کے میدانوں کو بھی کسی حد تک کھول دیا جائے گا۔

بل گیٹس نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ویکسین کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ بھی خطرہ ہے کہ دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آئے۔

اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ  دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: اینگرو فاؤنڈیشن کا کورونا کیخلاف لڑنے والے ہیروز کوایوارڈ دینے کا فیصلہ، فاتحین کے نام فائنل

یاد رہے کہ بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی تھیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ 50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے، بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔

Related Posts