بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا
بل گیٹس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:بل گیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے مائیکرو سافٹ کی ایک ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔

بل گیٹس نے یہ اعتراف ایک ترجمان کے ذریعے اس وقت کیا ہے جب وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بل گیٹس نے مارچ 2020 میں اپنی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اس لیے الگ ہوگئے تھے۔

ان کے خلاف جاری کمپنی کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ان کے ایک خاتون ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔یہ ابھی واضح نہیں کہ 2 دہائیوں پرانے اس ناجائز تعلق یا کمپنی کی تحقیقات کا مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی 27 سالہ شادی کے خاتمے میں کوئی کردار ہے یا نہیں۔

مئی کے شروع میں جب اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور طلاق کیلئے دائر درخواست میں ملینڈا گیٹس نے شادی کو ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار قرار دیا تھا۔

بل گیٹس کی ترجمان بریجیٹ آرنلڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ بل گیٹس کا ایک معاشقہ لگ بھگ 20 سال پہلے ہوا تھا جس کا اختتام دوستانہ انداز سے ہوا تھا۔

مائیکرو سافٹ نے بھی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2019 میں کمپنی کے بورڈ نے ایک انجینئر کے الزامات کی جانچ پڑتال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے بل گیٹس سے ناجائز تعلقات تھے۔

کمپنی کے ترجمان فرینک شا نے بتایا کہ مائیکرو سافٹ کو 2019 کی دوسری ششماہی کے دوران معلوم ہوا تھا کہ بل گیٹس نے 2000 میں کمپنی کی ایک عہدیدار سے ناجائز تعلقات قائم کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی تھی جس کے لیے ایک لا فرم کے ذریعے تحقیقات کی گئی، اس تحقیقات کے دوران اس معاملے کو اٹھانے والی عہدیدار کو کمپنی کی جانب سے سپورٹ فراہم کی گئی۔

بل گیٹس نے مارچ 2020 میں مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے علیحدگی اختیار کی تھی تاہم کمپنی کے ترجمان نے اس بات سے اختلاف کیا کہ شریک بانی کے بورڈ سے الگ ہونے کے فیصلے کا تعلق اس معاشقے کی تحقیقات سے تھا۔

تحقیقات سے آگاہ ایک فرد نے نام چھپانے کی شرط پر بتایا کہ بل گیٹس نے تحقیقات مکمل ہونے سے قبل بورڈ کو چھوڑ دیا تھا۔فرینک شا کے مطابق بل گیٹس کا بورڈ سے علیحدگی کے فیصلے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Posts