سیلز ٹیکس، ایف ای ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں2ہفتوں کی توسیع کی جائے،حنیف لاکھانی،فرحان اشرفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exporters face slew of difficulties due to Cotton, Yarn shortages, skyrocketing prices

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے سینئر وائس چیئرمین و نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) حنیف لاکھانی، پائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمدسے درخواست کی ہے کہ اپریل 2021 کی ٹیکس مدت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی ادائیگی اور جمع کروانے کی تاریخوں میں 31مئی2021 تک توسیع کی جائے کیونکہ تاجروں کی اکثریت عیدکی طویل تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع نہیں کرواسکی۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو ارسال کیے گئے خط میں حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے کہا کہ پائما کے31 مئی2021 تک توسیع کے مطالبے کے جواب میں ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس اور ایف ای ریٹرن جمع کروانے کی تاریخوں میں صرف 18مئی2021 تک توسیع کی گئی جس کا عید تعطیلات کی وجہ سے تاجربرادری کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اوروہ ماہ اپریل 2021 کے لیے اپنے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کو صرف چند دن کے اعلان کردہ محدود دنوں کی توسیع میں تیار اور جمع نہیں کرواسکے۔

پائما رہنماؤں نے کہاکہ کورونا وبا کی موجودگی میں پہلے ہی محدود کاروباری اوقات کار اور وبا کے اثرانداز ہونے کے خطرات کے پیش نظر تاجربرادری کے لیے کام کرنا دشوار ہے ایسی صورتحال میں ایف بی آر کو تاجربرادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا باآسانی اپنے ٹیکسز جمع کرواسکیں۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے درخواست کی کہ سیلز ٹیکس اور ایف ای ریٹرن جمع کروانے کی تاریخوں میں کم ازکم 2 ہفتوں کی توسیع کی جائے تاکہ تاجر برادری بغیر کسی دشواری کے اپنے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرواسکیں جس کا تاجربرادری تہہ دل سے خیرمقدم کرے گی۔

Related Posts