کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول عوام کو بتائیں 13 سالوں 8900 ارب کا بجٹ کہاں خرچ ہوا؟
حلیم عادل شیخ نے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر چیمبر سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقعہ پر رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون،ایڈووکیٹ اجمل سولنگی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی شریک تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 1400 ارب کی کرپشن کیوں ہوئی؟ 1600 ارب ڈولپمینٹ کے بجٹ میں کرپشن کیسے ہوئے؟سندھ میں 80 روپے کلو مہنگا آٹا کیوں مل رہا ہے؟َ سندھ کی 85 فیصد عوام گٹروں کا پانی کیوں پلوایا جاتا ہے؟
سندھ میں 69 لاکھ بچے تعلیم سے محروم کیوں ہیں؟سندھ کی نہروں میں گٹروں کا پانی کیوں چھوڑا جارہا ہے؟سندھ میں ڈاکو کلچر کیوں ختم نہی ہوا؟ منچھر جیل، کینجھرجھیل کو کیوں تباہ کیا؟ سارا گٹروں کا پانی ان نہروں میں چھوڑا جاتا ہے وہی پانی عوام کو پلوایا جاتا ہے۔
بلاول زرداری صاحب سندھ کی عوام جاننا چاہتی ہے 14 ارب کی گندم کونسے چوہے کھا گئے؟ محکمہ خوراک 150 ارب کا مقروض ہے عوام کو مہنگا آٹا مل رہا ہے آپ کی حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ بلاول عوام کو بتائیں سندھ کی اسپتالوں میں دوائیاں اور ایمبولنس کتے کے کاٹے کی ویکسین کیوں نہیں ملتی؟
انہوں نے کہا کہ تھر میں ہزاروں بچے مر رہے ہیں، تھر کے آر او پلانٹس ناکارہ پڑے ہیں، آر او پلانٹس میں اربوں کی کرپشن کی گئی سارے پیسے بلاول کے ناشتے میں خرچ ہوئے۔ بلاول کراچی میں جلسہ ضرور کریں لیکن یہ بتائیں آپ کی سندھ حکومت نے 13 سالوں میں کراچی کو کچرہ کنڈی کیوں بنایا؟
کراچی میں شجرکاری مہم کیوں نہیں چلائی گئی؟َ سندھ میں 28 لاکھ ایکڑ فاریسٹ کی زمینوں پر قبضے کیوں کیئے گئے ہیں۔ کراچی کی سرکاری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں آپ خاموش کیوں ہیں؟۔ کراچی میں ٹریفک کا نظام بدترین کیوں ہے؟ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام خراب کیوں ہے۔
وفاق نے کراچی کی عوام عوام کے لئے گرین لائن منصوبا مکمل کر لیا 84 بسیں بھی پہنچ چکی ہیں سندھ حکومت کے ریڈ لائن، اورنج لائن رنگ برنگی منصوبوں کا کیا ہوا؟۔ بلاول بتائیں آپ کی حکومت نے سندھ کی عوام کو ایڈز لگوا دیا۔
لائیو اسٹاک میں 22 کروڑ کی مچھر دانیاں خریدی گئیں، 35 کروڑ روپے مرغیاں پالنے پر خرچ کر دیئے گئے لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اسکول کی ڈیسکوں کی خریداری پر 3 ارب کی کرپشن کی گئی بلاول بتائیں 5 ہزار والی ڈیسک 29 ہزار میں کیوں خریدی گئی۔
مزید پڑھیں: حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف