حکومت عوام کی جیبوں سے 700ارب نکالنے کے لیے پر تولنے لگی، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد نیازی حکومت عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کے لیے پر تول رہی ہے۔

بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے حوالے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی اور پی ٹی آئی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

مہنگی بجلی کے صدارتی آرڈیننس اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کا منصوبہ بناچکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کا ملیامیٹ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈیانا کے انجینئرز کا بڑا کارنامہ، گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والا پینٹ تیار کرلیا

Related Posts