آئی فون سیٹنگز میں اب تک کی سب سے بڑی اپڈیٹ پر کام جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔

ان سافٹ ویئر اپڈیٹس میں کچھ اپڈیٹس سِری اور میسجز ایپ کےحوالے سے ہیں، جن کو جدید مصنوعی ذہانت سے چلایا جائے گا۔ ایپل کی جانب سے آئی او ایس کا بِیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے جبکہ اس کا عام اجراء ستمبر 2024 میں کیا جائے گا۔

 ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم انتہائی متاثر کن ہوگا۔ اس اپڈیٹ میں سری ایپ (جو معقول اور درست جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ایل ایل ایمس کا استعمال کرتی ہے) کے نو ترتیب شدہ ورژن کی شمولیت متوقع ہے۔

ساتھ ہی میسج ایپ میں بھی نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے جن میں فیلڈ کوئسچن اور آٹو کمپلیٹ سینٹنس شامل ہیں۔

Related Posts