خوبصورتی نے کیرئیر پر منفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوبصورتی نے کیرئیر پر منفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال
خوبصورتی نے کیرئیر پر منفی اثر ڈالا،مومنہ اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ بات بتائی۔

اداکارہ مومنہ اقبال ایک نجی ٹی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکول سے لے کر انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے مختلف پریشانیوں کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیرئیر پر منفی اثر ہی ڈالا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس طرح خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔

Related Posts