خوبصورت اداکارہ نوال سعید شوٹنگ کے دوران کس ساتھی اداکار کو دل دے بیٹھیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ڈرامے کے دوران انہیں ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہوگئی تھی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم فنکار رومانی ڈرامے کرتے ہیں اور کافی عرصہ ساتھ رہتے ہیں تو دل میں جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کردار سے نکلنا مشکل ہوتا ہے لیکن ہم ان جذبات کو سنبھال لیتے ہیں اور دل کو سمجھا لیتے ہیں۔

نوال سعید نے اس موقع پر ساتھی فنکار کا نام نہیں بتایا لیکن گزشتہ برس یہ افواہیں گرم تھیں کہ ان کا اداکار نور حسن کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ نور حسن نے بھی ایک پروگرام میں نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے پورا دن باتیں کرسکتے ہیں۔

نوال کا شمار خوبصورت پاکستانی اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے۔ انھوں نے ایک سال تک ناپا میں کام کیا جہاں سے انھوں نے موسیقی کی تربیت حاصل کی اور گٹار بجانا  بھی سیکھا۔ وہ اکثر مختلف سیریلز میں معاون کردار کرتی نظر آتی ہیں۔ چند سالوں میں اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

Related Posts