بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک اور قابل مذمت ہیں، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

29اگست کو پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی میں نئی تاریخ رقم کرے گا، شہباز شریف
29اگست کو پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی میں نئی تاریخ رقم کرے گا، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے انکشافات نے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق میرے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

شہباز شریف کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ ہے غداری، دانستہ طور پر اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کرنا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بشیر میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے مریم نواز پر دہشتگردی کا مقدمہ بنانے کا کہا تھا، بشیر میمن کا انکشاف

Related Posts