فلم ’باربی‘ کس آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنی جس نے دنیا بھر سے کامیاب بزنس کیا۔

رائن گوسلنگ اور مارگٹ روبی کی فلم باربی کو آج آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

جولائی 2023 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ 4 ستمبر 2023 کی رپورٹ کے مطابق فلم باربی 1.38 بلین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے ۔

پلاٹ

یہ فلم باربی کی پیروی کرتی ہے، جو باربی لینڈ کی تمام باربیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے، جو ایک وجودی بحران کا سامنا کرنا شروع کردیتی ہے۔ وہ خود کو سمجھنے اور اپنے حقیقی مقصد کو دریافت کرنے کے لیے کین کے ساتھ انسانی دنیا کا سفر کرتی ہے۔حقیقی دنیا میں آنے کے بعد انھیں خود کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

کاسٹ

مارگٹ روبی ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔

باربی کس آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی ایمازون پرائم، ایپل ٹی وی اور ووڈو پر 12 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کو نیٹ فلکس پر ریلز نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts