بلوچستان،2 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان،2 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں
بلوچستان،2 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نصیر آباد:بلوچستان میں نصیرآباد ڈویژن کے علاقے صحبت پور میں 2 بچیاں سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 323 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عبدالرزاق گاؤں میں رونما ہوا،جاں بحق ہونے والی 2 بچیاں اونچے سیلابی پانی سے گزرنے والی نہر میں گر کر ڈوب گئی تھیں۔

لیویز حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 6 سال کی ایک بچی کی لاش نکال لی گئی جبکہ آخری اطلاعات تک دوسری بچی کی تلاش جاری تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں 24 ہلاکتوں کے بعد بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کوئٹہ کے قریب کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ ملیریا اور ڈائریا نصیر آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پھیل چکے ہیں، اس علاقے میں یہ بیماریاں پھیلنے کے بعد بڑی تعداد میں اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts