سی ٹی ڈی کی کوئٹہ کے قریب کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی کے علاقے میں ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مقابلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سارہ انعام قتل، شاہنواز کے گھر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد ایک ٹرک کے ذریعے گلستان سے ہیروئن کراچی میں اسمگل کر رہے تھے، ٹرک کو تلاشی لینے کی غرض سے گلزار آباد میں روک لیا گیا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ فورسز کو اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرنی پڑی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منشیات کی اسمگلنگ سے جو رقم حاصل کرنے والے تھے، اسے دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔ فورسز نے ٹرک تحویل میں لے کر کروڑوں کی ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں بشمول بلوچستان اور کوئٹہ میں دہشت گرد عناصر منشیات اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج سمیت سکیورٹی فورسز پر حملے بھی بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts