امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈومور کہنا ہے تو ہمیں فون نہ کریں، معید یوسف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈومور کہنا ہے تو ہمیں فون نہ کریں، معید یوسف
امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈومور کہنا ہے تو ہمیں فون نہ کریں، معید یوسف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر نے ڈو مور کہنا ہے تو وہ ہمیں فون نہ کریں، اگر ہم آج اڈے امریکا کو دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر معید یوسف نے نجی ٹی وی چینل کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی۔ ہم امریکا اور افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں اور مثبت بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا فیصلہ افغان فریقین کو کرنا ہے۔ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے۔ کوشش ہے افغانستان میں معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس کا ایجنڈا صرف خطے کی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفترخارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

Related Posts