آصفہ بھٹو کی 29 سالگرہ، سوشل میڈیا پر کس نے کیا پیغام دیا ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aseefa Bhutto Zardari is celebrating her 29th Birthday today

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو 29 سال کی ہوگئیں،سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں۔ 3 فروری1993کو پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، آصفہ بھٹو ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے آکسفورڈ بروکس یونی ورسٹی سے سیاسیات اور سوشیالوجی میں بیچلر کیا۔ طالب علمی کے دور سے ہی انہوں نے مختلف سیاسی، سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا، انہوں نے جانوروں کے حقوق سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا اورپاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے سب سے کم عمر پولیو سے محفوظ پاکستان کی سفیر منتخب ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کے دوران ثناء میر کی خوبصورتی کے چرچے

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو، آصفہ سے بہت پیار کرتی تھیں وہ اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز کے دوران میں بچوں کو اپنے ساتھ رکھا کرتیں تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران میں بی بی سے سوال پوچھا گیا مگر جواب ننھی آصفہ کی جانب سے آیا جس پر سب ہنس پڑے۔

بے نظیر بھٹو اکثر کہتی تھیں کہ ’’آصفہ بھٹو باتونی اور سمجھ دار ہے‘‘بلاول اور بختاور جب کبھی کھیل میں مصروف ہوتے تو آصفہ اپنی والدہ کے اردگرد رہتیں اورسیاست کے موضوع پر ہونے والی گفتگو بہت غور سے سنتیں۔ بے نظیر بھٹو بچوں کے لیے اسپیشل کھانا بھی تیار کیا کرتی تھیں جو آصفہ کو بہت پسند تھا۔

 

Related Posts