وفاقی وزیر اسد عمر کو چینی بحران پر انکوائری کیلئے کل طلب کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر اسد عمر کو چینی بحران پر انکوائری کیلئے کل طلب کر لیا گیا
وفاقی وزیر اسد عمر کو چینی بحران پر انکوائری کیلئے کل طلب کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چینی بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کو چینی بحران پر تحقیقات کیلئے کل طلب کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چینی بحران پر بنائے گئے انکوائری کمیشن نے وفاقی وزیر اسد عمر کے ٹوئٹر پیغام کا نوٹس لے لیا ہے جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کی بجائے مجھ سے سوال کیا جائے۔

انکوائری کمیشن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کو دستاویزات کے ہمراہ حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیرِ منصوبہ بندی ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ انکوائری کیلئے حاضر ہونے کی درخواست ایف آئی اے سے بھی کرچکے ہیں۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے (فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی) کو تحریر کیے گئے اپنے خط میں انکوائری کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انکوائری کمیشن نے ان کی درخواست قبول کر لی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ اگر کسی کو چینی بحران پر کوئی سوالات کرنا ہوں تو مجھ سے کیے جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان سے نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے اور وزیرِ اعظم سے چینی بحران پر قائم کردہ کمیشن ایکسپورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے پر پوچھ گچھ کرے۔

مزید پڑھیں: چینی پر سوالات مجھ سے کیے جائیں۔اسد عمر

Related Posts