چینی بحران پر سوالات مجھ سے کیے جائیں، وزیرِ اعظم سے نہیں۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کسی کو چینی بحران پر کوئی سوالات کرنا ہوں تو مجھ سے کیے جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان سے نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے اور وزیرِ اعظم سے چینی بحران پر قائم کردہ کمیشن ایکسپورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے پر پوچھ گچھ کرے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارش پر کیا تھا۔ اگر کسی کو کوئی سوال پوچھنا ہے تو مجھ سے پوچھا جائے۔ وزیرِ اعظم سے نہیں۔ کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلایا جائے۔