کراچی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی تیسری بار پھر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا
نواز شریف کی تیسری بار پھر ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی واقعے پر تحقیقاتی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا، انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں اصل ذمہ داروں کے بجائے جونیئر افسران کو پھنسانے کی کوشش کی گئی۔

نواز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ ایک کور اپ ہے جس کا مقصد واقعے کے اصل ذمہ داران کو بچانے کے لیئے جونیئرافسران کو بلی کا بکرا بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ جس میں اس وقت کی نواز حکومت نے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا استعفیٰ لے لیا تھا، اس کے بارے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے عین اسی انداز میں رپورٹ ریجکٹڈ لکھ کر ٹویٹ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’پاکستان رینجرز اور سیکٹر ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کراچی کے افسران پر مزارِ قائد کی بے حرمتی پر قانون کے مطابق بروقت کارروائی کے لیے عوام کا شدید دباؤ تھا‘۔

بیان میں مزیدکہا گیا کہ ان افسران نے شدید عوامی ردِ عمل اور تیزی سے بدلتی ہوئی کشیدہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کے طرزِ عمل کو اپنی دانست میں ناکافی اور سُست روی کا شکار پایا۔اس لئے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کے اغواء کی تحقیقات مکمل ، ذمہ داران عہدوں سے فارغ

Related Posts