پاکستان میں جوائے لینڈ کی نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں جوائے لینڈ کی نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پاکستان میں جوائے لینڈ کی نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: متنازع فلم جوائے لینڈ کی نمائش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے محمد بلال شفیق نے درخواست میں وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا، پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے)، سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلم شریعت اور اخلاقی و مذہنی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے جو اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے زندگی کی 47بہاریں دیکھ لیں

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم پاکستانی اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا اس کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔

Related Posts