اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کی ملک بھرمیں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 14 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق کوریئر آفس میں پارسل سے 152 گرام ویڈ بھی برآمد کرلی گئی، پارسل امریکہ بھجوایا جانا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا  کہ پشاور رنگ روڈ پرٹرک سے 9 کلو، 6 سوگرام چرس جبکہ کرم سے پشاور جانے والے ٹرک سے کلو 8 سوگرام چرس برآمد کرلی گئی، اے این ایف نے دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔

یہ بھی پڑھیں:

دانیہ شاہ کون ہے اور اُنھیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟

دوسری جانب شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی،گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل کردیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور کے دوخول برآمد کئے گئے ہیں۔

Related Posts