تصویری تجزیہ، 2022 میں آنے والی موسمی آفات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں سال آنے والی موسمی آفات نے ساری دنیا کو ہلا کرردکھ دیا۔ یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 16،000 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، پاکستان میں سیلاب سے تقریباََ 1700 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

رواں سال دنیا کو جن موسمی آفات کا سامنا کرنا پڑا، اُن میں چھ سیلاب، پانچ خشک سالی، تین سائیلوکنز اور ایک یورپی آندھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق 2022 میں اب تک ہونے والے کل نقصانات کا موازنہ گزشتہ برسوں سے کرنا مشکل ہے، کیونکہ 2022 کے نقصانات پر سمندری طوفان ایان کا غلبہ متوقع ہے، اور اس کا تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔

آئیے 2022 میں آنے والی موسمی آفات کے کچھ تصویری مناظر پر نظر ڈالتے ہیں:

پاکستان میں سیلاب کے بعد ایک آدمی موٹروے پر کشتی چلارہا ہے۔

فلوریڈا میں سیلاب کے بعد ایک فیملی سڑک سے گزر رہی ہے۔

نئی دہلی میں سخت گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ برِج کے نیچے لیٹے ہوئے ہیں۔

ایران میں آنے والا مٹی کا طوفان۔

مٹی کے طوفان سے مداگاسکر میں تمام گھروں کے آس پاس بڑی تعداد میں مٹی جمع ہوگئی ہے۔

یورپ میں سخت گرمی کی وجہ سے محل کے باہر کھڑے گارڈ کو ایک آدمی پانی پلارہا ہے۔

مداگاسکر میں ایک خاتون سائیکلون سے تباہ ہونے والے اپنے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہے۔

یہ فرانس کا فضائی منظر ہے۔

سان فرانسسکو کے پہاڑوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

چائنہ کے ایک گاؤں میں آدمی جھاڑیوں میں لگی آگ کو بھجانے کی کوشش کررہا ہے۔

سیہون کے ایک کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کھانا لینے کی لائن میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ منظر کیلیفورنیا کا ہے۔

یہ منظر بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں کے دوران کا ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں ایک خاتون طوفانی بارشوں کے بعد اپنے گھر کے باہر بے بس کھڑی ہے۔

یہ منظر کینیا کا ہے۔

بھارت میں سیلاب کے دوران ایک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہوئی ہے۔

مداگاسکر میں سائیکلون کے بعد یہ ایک ساحل کا منظر ہے۔

یہ ٹیکساس میں آنے والے طوفان کے بعد کا منظر ہے۔

فلپائن میں سیلاب کے بعد ایک بچہ تیراکی کررہا ہے۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ فلوریڈا میں سیلاب کے بعد کا منظر ہے۔

Related Posts