کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے جمعہ 13 نومبر 2026 کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھنے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف فیڈرز پر مرمتی اور دیکھ بھال کے کام کے سلسلے میں بجلی کی بندش کی جائے گی، جس کے باعث متعدد رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقے متاثر ہوں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے شروع ہوگی، جبکہ کچھ فیڈرز پر بجلی رات 11 بجے اور بعض مقامات پر رات 11 بج کر 58 منٹ تک بند رہنے کا امکان ہے۔ بجلی کی بندش کا دورانیہ ہر فیڈر کے لیے مختلف رکھا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے شیڈول کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں آباد بلڈرز، عبداللہ گبول ولیج، احسن آباد فیز فور، علی دولت، بڑا باغ، بنگال آئل، بلاک فائیو آر ایم یو، بورسٹل جیل، کارلٹن ہوٹل، چمبائیلی آر ایم یو، کلاس فور، کامرس کالج آر ایم یو، دانش کامل آر ایم یو، دارالسلام، ڈیلکس ٹاؤن، ایگل اسکواڈ، ایمبیسی ولا، فاران کلب، فاروقی آئس، انڈس ریان، انٹرنیشنل سیرامک، انٹرنیشنل گم، جیسنڈا، جٹلی رائس، جوہر اسکوائر، کراچی آئرن، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی، کاٹھور، کے ڈی اے پمپنگ نمبر ون، کے ڈی اے اسکیم ون، لاکھڑا، مچھر کالونی اور ملیر وائرلیس شامل ہیں۔
اسی طرح منصور شیر، محبوب پرو لائن آر ایم یو، مہران ٹاؤن، مرکری گارمنٹ، میٹالیکس ٹو، نامکو سینٹر، نیشنل فائبر ون، نور بھوئے، اولڈ حاجی کیمپ، اورینٹ بلڈرز، پی ایس او ٹو، پاک ریفائنری ٹو، پول نمبر 56 آر ایم یو، رینبو ڈائینگ، رائتہ پلاٹ، رحمت چوک، ایس ایس بلڈرز، صبا ایونیو آر ایم یو، سیف کمپنی، سی مل آر ایم یو، شیز ریزیڈنسی، شاہ لطیف ٹاؤن، شہید چوک آر ایم یو، شالیمار آئس، سلیکون پروڈکٹ (اولڈ برشین گیس)، ایس ایم شاہد آر ایم یو، سہیل شمسی، طلحہ قاضی آر ایم یو، ٹانگا اسٹینڈ آر ایم یو، یو بی ایل فلیٹ ون، ویایارو، واہ فلور اور ویلز ایریا سمیت زمزم فلور کے فیڈرز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق علی دولت فیڈر پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ انٹرنیشنل سیرامک فیڈر پر صبح 8 بجے سے رات 10 بج کر 59 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔ جٹلی رائس فیڈر پر دوپہر 12 بجے سے رات 11 بج کر 58 منٹ تک اور سلیکون پروڈکٹ فیڈر پر صبح 10 بج کر 31 منٹ سے رات 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








