پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 12 نومبر 2026 بروز جمعرات کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کا حامل 10 گرام سونا 9 ہزار 345 روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 190 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 578 روپے کی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی 4 ہزار ڈالرکی حد سے نیچے آگیا ہے جہاں ایک اونس سونا کی قیمت میں 190 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 940 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








