سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے ’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ کون ہیں اور یہ کیسے مشہور ہوئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے، سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگ راتوں رات مشہور ہوجاتے ہیں جس کی کئی مثالیں بھی ہیں اگر صرف پاکستان کی ہی بات کی جائے تو پاوری گرل دانانیر مبین بھی ایک ویڈیو وائرل ہونے پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

پاکستان میں حال ہی میں ایک لڑکی عائشہ کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لڑکی نے بھارتی گانے پر رقص کیا تھا جو کہ بہت وائرل ہوا اور اب اُس لڑکی نے ماڈلنگ میں قدم رکھ دیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک نیا ہیش ٹیگ لاہور دا پاوا اختر لاواٹرینڈ کررہا ہے۔ اس کا مرکز پاکستان کے شہر لاہور کے ایک رہائشی ہیں جن کا نام اختر لاوا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتی رہی ہیں جن میں وہ اپنے مخصوص جذباتی انداز میں اپنا تعارف کرواتے نظر آتے ہیں۔ وہ مکا گھما کر پنجابی زبان میں یہ لائن بولتے ہیں، ‘لاہور دا پاوا، اختر لاوا۔’

لاہور دا پاوا خترلاوا کون ہیں؟

چوہدری اختر لاوا کا تعلق شہر لاہور سے ہے، وہ سیاسی جماعت ن لیگ سے وابستہ ہیں اور لاہور کی یوسی 90 کے فاتح امیدوار بھی ہیں اور مستقبل میں باقاعدہ سیاست میں آنے کا عزم رکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب میں لاہور دا پاوا کرتا ہوں، تو مجھ میں کرنٹ آ جاتا ہے میں جتنا غریب کی مدد کرتا ہوں، اتنی ہی مجھے عزت ملتی ہے۔

چوہدری اخترنے کہا کہ میرے گھر ہیں، جو کہ میں نے کرائے پر دیے ہوئے ہیں جبکہ ایک بلڈوزر لیا ہوا ہے جو کہ کام کر رہا ہے، یہی میرا کام ہے۔اُن کا کہناتھا کہ میرے 5 بچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بچوں کی استانیاں بھی میری ٹک ٹاک ویڈیوز کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کیسے مشہور ہوئے؟

چوہدری اختر لاوا نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ میں اس وقت کہتا تھا جب میں غصے میں ہوتا تھا یا پھر جذباتی جو کہ میرے اردگرد کے لوگوں کو بڑا پسند آتا تھا، کچھ عرصے قبل میرے دوستوں نے مجھے اس ڈائیلاگ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا اور پھر میں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانی شروع کردیں۔

لوگوں نے میری ویڈیوز کو بہت پسند کیا اور کچھ ہی مہینوں میں میرے ایک لاکھ سے زیادہ فالورز ہو گئے تھے۔ اس کے بعد میرا وہ والا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا، مجھے غصہ تو بہت آیا تھا لیکن اب کچھ ہو نہیں سکتا تھا۔ میں نے پھر دوسرا اکاؤنٹ بنا لیا، اس پر بھی لوگوں نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور لوگ مکاو گھماکر اُن کے اس مخصوص جملے پر بڑی دلچسپ ویڈیوز بنارہے ہیں، ان کی ویڈیوز کو محض دو دن کے اندر ہی بے شمار میمز میں استعمال کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ اب ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک گوروں میں بھی یکساں مشہور ہو گئے ہیں اور انگریز بھی اُن کا انداز اپناتے نظر آ رہے ہیں۔

Related Posts