دانیہ شاہ کون ہیں اور اُنھیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانیہ شاہ کون ہے اور اُسے پولیس نے کیوں گرفتار کیا ہے؟
دانیہ شاہ کون ہے اور اُسے پولیس نے کیوں گرفتار کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: گزشتہ روز رات گئے لودھراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

رواں سال فروری میں مرحوم عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا لیکن اُن کی یہ شادی تنازعات میں گھری رہی اس دوران دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز شیئر کی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین تنہائی میں چلے گئے تھے اور اُسی دوران جون میں اُن کا انتقال ہوگیا تھا۔

گرفتاری کی وجہ کیا؟

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی شرمناک ویڈیوز لیک کی تھیں جس کے بعد وہ صدمے میں چلے گئے تھے، اُس دوران انہوں نے لوگوں سے ملنا جلنا بھی ترک کردیا تھا اور پھر ایک دن اچانک اُن کا انتقال ہوگیا۔ اُن کی موت کا معمہ بھی تاحال حل نہیں ہوسکا ہے کیونکہ اُن کے بچوں نے والد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔

عامر لیاقت کی موت کے بعد جب دانیہ شاہ نے جائیداد کا مطالبہ کیا اور اُن کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر الزام لگایا تو جواباََ انہوں نے بھی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ اقبال نے مبینہ طور پر دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

گزشتہ رات دیر گئے رپورٹس سامنے آئیں کہ عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے مرحوم شوہر کی شرمناک ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

دانیہ کی والدہ کا موقف

دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد اُن کی والدہ سلمیٰ بی بی نے کہا تھا کہ رات گئے پولیس اور دیگر اہلکار ہمارے گھر میں گھس گئے اور میری بیٹی کو گرفتار کرلیا، میں نے تھانے جاکر گرفتاری کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے کچھ نہیں بتارہے۔ اُن کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں وراثت کا دعویٰ کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک فلاحی تنظیم نے بھی مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر دانیہ شاہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Related Posts