اے این ایف کی کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بک کیے گئے پارسل سے 3 کلو افیون برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بک کیے گئے پارسل سے 3کلو افیون برآمد
اے این ایف کی کارروائی، آسٹریلیا کیلئے بک کیے گئے پارسل سے 3کلو افیون برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا کیلئے بُک کیے گئے پارسل سے 3 کلو 629 گرام افیوں برآمد کرلی۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 22 گرام آئس برآمد کی، برآمدشدہ آئس کو مہارت سے خواتین کے جوتوں میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سکھر، روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف نے سیالکوٹ میں ائیرپورٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر GF 769 سےکویت جانے والے ملزم سے 960 گرام ہیروئین برآمدکرکے، سیالکوٹ کےرہائشی ملزم ولید کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Related Posts