سکھر، روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب ٹریک تبدیل کرتے ہوئے مال گاڑی حادثے کا شکار
سٹی اسٹیشن کراچی کے قریب ٹریک تبدیل کرتے ہوئے مال گاڑی حادثے کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر میں روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں جس سے ڈاؤن ٹریک پر ریلوے کی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جس سے ڈاؤن ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا جس کی بحالی کیلئے ریلوے حکام کی جانب سے کاوشیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کے 6اہلکار شہید

مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔محکمۂ ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ہی وقت میں پٹڑی سے اتر جانے والی بوگیوں کو ٹریک پر واپس لایا جائے گا۔ ڈاؤن ٹریک بھی جلد بحال ہوگا۔ بوگیاں ٹریک بوسیدہ ہونے کے باعث پٹڑی سے اتریں، ٹریک کو بھی مرمت کی ضرورت ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بوسیدہ ہونے کے باعث روہڑی اور نواب شاہ جیسے علاقوں کے نزدیک مختلف ٹرین کے ساتھ اس قسم کے حادثات پیش آنا معمول بنتا جارہا ہے۔

Related Posts