سندھ اسمبلی میں صوبائی مشیران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا ترمیمی بل پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی میں صوبائی مشیران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا ترمیمی بل پیش
سندھ اسمبلی میں صوبائی مشیران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا ترمیمی بل پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر کی جانب سے سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل جمع کروایا گیا، ترمیمی بل کے متن کے مطابق صوبائی مشیران اور معاونین خصوصی اپنے اثاثہ جات جمع کروائیں گے۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات عوامی ریکارڈ کا حصہ ہوگی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی مشیران اور معاونین خصوصی کے اثاثہ جات کی تفصیلات عام کر کے مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ اہم عہدوں پر فائض شخصیات کے اثاثہ جات کی تفصیل عام ہونی چاہئے۔ سندھ میں وزارتوں کے قلمدان سنبھالے صوبائی مشیران اپنے اثاثہ جات ظاہر کریں۔

پی ٹی آئی رہنما رابعہ اظفر کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے مسترد کردہ افراد سندھ میں مشیر بنائے گئے۔ مشیران کو وزیر کا درجہ دینا کسی ایک شخص کی صوابدید پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔تجوی کردہ بل مشیران کے درجہ کو قانونی حیثیت دیے جانے کے حوالے سے ہے۔

ارسلان تاج نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید قانونی بل جمع کروائے جائینگے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سے درخواست ہے پرائیویٹ بلز اسمبلی فلور پر لے جائے جائیں۔

Related Posts