پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، ڈاکٹر عامر لیاقت عمر ایوب کیخلاف پھٹ پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amir Liaquat Hussain Criticised On Power Crisis Energy Minister Omar Ayub

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، ڈاکٹر عامر لیاقت اور عمر ایوب کے درمیان دوریاں  بڑھ گئیں۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی ہی حکومت کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پر برس پڑے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عمر ایوب کو پاکستان کا سب سے بڑا بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کالی بھیڑیں تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور ایسی کالی بھیڑوں سے جواب لینا ہوگا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عمر ایوب کا شمار پاکستان کے بدترین وزراء میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں نے اسمبلی کے فلور اور عشائیہ میں وزیرتوانائی عمر ایوب سے کہا کہ کے الیکٹرک کس کی ذمہ داری ہے؟ اگر آپ کی ذمہ داری نہیں ہے تو نیپرا کی ہوگی توعمر ایوب خان نے مجھے کہا کہ ہمارا کے الیکٹرک اورکراچی والوں کو بجلی دینے سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا

ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک والے بھول جائیں کہ حساب نہیں لیں گے، ہم ہر صورت کے الیکٹرک سے حساب لیں  گے اور عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم و ستم سے نجات دلائینگے۔

Related Posts