جولائی میں ایمازون پرائم پر نشر ہونے والا مواد، کون سی کہانی کتنی دلچسپ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون پرائم
(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایمازون پرائم ویڈیو نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کی ہے جس میں متنوع موضوعات کو چھیڑتا ہوا مواد پیش کیا جارہا ہے اور جولائی کے دوران بھی ناظرین و سامعین کو کچھ ایسی ہی امیدیں ہیں۔

ہر ماہ ایمازون پرائم ویڈیو پر نئی فلمز، ویب سیریز اور شوز نشر کیے جاتے ہیں جن میں رومانوی فلمز سے لے کر اسپورٹس، سائنس اور سسپنس سے بھرپور کہانیاں شامل ہیں۔ آئیے کچھ ایسی ہی فلمز اور دیگر مواد کا جائزہ لیتے ہیں جو جولائی میں نشر کیا جائے گا۔

اسپیس کیڈٹ

جولائی کی 4 تاریخ کو نشر کیے جانے والے شو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹفنی ریکس سمپسن خلاء میں جانے کے خواب دیکھتی ہے اور ناسا کے ٹریننگ پروگرام کا حصہ بن جاتی ہے جس کا دوست اس کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ خلا میں جانے کا خواب پورا کرسکے۔

سیم موریل

Sam Morril Special 'You've Changed' Sets Premiere Date At Prime Video

کامیڈی شو میں سیم موریل اہم کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک گھنٹے پر محیط پروگرام میں موریل کیبل نیوز سے لے کر سوشل میڈیا کے خطرات تک ہر قسم کے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔ اس دوران عمر بڑھنے اور ڈیٹنگ کے ناخوشگوار تجربات پر بھی گفتگو ہوگی۔

ڈائیوورس اِن دی بلیک

خاتونِ خانہ ایوا کو تنہائی اور تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اس کا شوہر اسے دھوکہ دیتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں کی شادی اور سچی محبت کے سفر کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

ساسیج پارٹی فوڈ ٹوپیا

فرینک، برینڈا، بیری اور سیمی ایک فوڈ سوسائٹی بناتے ہیں جس میں بچوں اور بڑوں دونوں کیلئے اچھی خاصی تفریح کا سامان موجود ہے۔

مائی اسپائی، دی اٹرنل سٹی (19جولائی)

سی آئی اے کے ایجنٹ جے جے اور ان کی سوتیلی بیٹی صوفی اٹلی میں ویٹیکن سٹی کو ہدف بنانے والی نیو کلیئر سازش کے خلاف کام کرنے کیلئے یکجا ہوجاتے ہیں۔

بیٹی لا فی، دی اسٹوری کونٹینیوز (سیزن 1) (19 جولائی )

ماضی کے فیصلوں کا عکس پیش کرتی کہانی میں مرکزی کردار بیٹی اپنی والدہ سمیت دیگر رشتوں کے مسائل میں الجھی نظر آتی ہے۔ کہانی میں رشتوں کے مختلف موضوعات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹروپو، سیزن 2 (25 جولائی)

یولانڈا رمکے کے کام پر مبنی ٹی وی شو میں کینڈی فوکس کی ماڈرن مسٹری بک کو زندگی عطا کردی گئی ہے۔ سیریز کی دوسری قست میں دوسرے سیزن کیلئے تصورات رکھے گئے ہیں۔

کرک ڈو سولی، ودھ آؤٹ اے نیٹ (25جولائی)

یہ ایک دستاویزی فلم ہے جس کی ہدایتکاری ڈان پورٹر نے کی جبکہ سرکس کے مختلف تماشوں میں ایک بڑا نام کرک ڈو سولی کو کہانی کا مرکزی کردار دکھایا گیا ہے جبکہ کارپوریشن کو بہت سے پریشان کن مسائل کا سامنا ہے۔

Related Posts