الماس خانم، سوئی دھاگے سے تصویر کشی کرنے والی فنکارہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الماس خانم سوئی دھاگے سے تصویر کشی کرنے والی فنکارہ
الماس خانم سوئی دھاگے سے تصویر کشی کرنے والی فنکارہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مالاکنڈ: فنکار اپنے فن کے اظہار کے لیے کسی حدود و قیود کا پابند نہیں ہوتا۔ الماس خانم ایسی ہی فنکارہ ہیں جو دنیا کی مشہور شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرنے کے لیے کسی پینسل، کینوس یا پینٹنگ برش کا سہارا نہیں لیتیں بلکہ سوئی دھاگوں کا استعمال کرتی ہیں۔

ایک منفرد فن کا تجربہ رکھنے والی الماس خانم نامی آرٹسٹ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے ہریان کوٹ سے ہے ۔ جو اب تک چھلنی پر سوئی دھاگے کی مدد سے درجنوں شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہیں ۔

پہاڑی پر گھر ہونے کے باعث الماس کے گھرانے کو علاقہ مکین چاند والے کے نام سے جانتے ہیں۔ الماس نے اس فن کی تربیت کسی مخصوص ادارے کی بجائے آرٹسٹ والد طالب جان  اور بھائی کامران خان سے حاصل کی۔

 

گزشتہ دنوں الماس پی ایس ایل 6 میں بھی شریک ہوئیں جہاں ان کاکہنا تھا کہ انہیں چھوٹے سائز کے پورٹریٹ کو بنانے میں دو سے تین کا وقت درکار ہوتا ہے جب کہ بڑے جال یا بڑے سائز کا پورٹریٹ 10 سے 12 دن میں تیار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی شہری، یو ایس ایجنسی برائے اسمال بزنس کے نائب سربراہ نامزد

الماس کے مطابق وہ اب تک بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیاءالدین، سابقہ وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی، حامد میر، باچاخان، مچھیا بابا اور غازی امان اللہ سمیت مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکی ہیں۔

Related Posts