امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورۂ پاکستان: آج اسلام آباد پہنچیں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورۂ پاکستان: آج اسلام آباد پہنچیں گی
امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورۂ پاکستان: آج اسلام آباد پہنچیں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج  وفاقی دارالحکومت پہنچیں گی۔ تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ان کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورۂ امریکا کے بعد ایلس ویلز اپنے دورے میں پاک امریکا تعلقات کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان آنے والی ایلس ویلز اس سے قبل بھی پاکستان آچکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اعلان کیا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لیے رواں برس  15 تجارتی وفود بھیجے گا۔

 امریکی نائب وزیر خارجہ  ایلس ویلز نے گزشتہ برس  نومبر کے دوران  واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک میں ایک دستاویز پڑھی جس میں پاکستان اور امریکا کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے متعدد تجاویز بھی شامل کی گئیں۔

 دستاویز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کردی گئی جس کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے پاکستان کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: سن 2020ء میں 15 تجارتی وفود پاکستان بھیجیں گے۔ ایلس ویلز

Related Posts