یومِ فضائیہ؛ قوم کا آسمانوں کے محافظوں کو سلام! شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان بھر میں آج یومِ فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ملکی فضائی حدود کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

یومِ فضائیہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ قوم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کو بھی سلام پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران فضائی معرکوں میں اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے دوران فیصلہ کن کردار ادا کیا اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مؤثر مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ کیا ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جرات مندانہ قیادت، جنگی مہارت، موثر منصوبہ بندی اور کثیرالجہتی دفاعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے اپنی تاریخ کے مختلف ادوار میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فضائی محاذ پر اپنی برتری ثابت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ قربانی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر روایت رکھتی ہے اور جب بھی ملک کو ضرورت پڑی، اس کے اہلکاروں نے جرات اور عزم کے ساتھ قومی ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے 1965 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فضائی جنگجوؤں کے جذبے، عزم اور قربانی نے ملکی فضائی حدود کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ اس معرکے میں پاک فضائیہ کے متعدد اہلکاروں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

وزیراعظم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قومی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔

Related Posts